اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، ہر ممکنہ تعاون کریں گے، تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاوسنگ،
کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہواجس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان کے 13 نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی ترجیحات میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ یونٹس اور ہاوسنگ کالونیز اور کمرشل عمارتوں میں بجلی اور گیس کی سہولیات بروقت یقینی بنائی جائے۔عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے تعمیراتی شعبے کا کلیدی کردار ہے، جبکہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لیے تعمیراتی شعبے کا فروغ کلیدی کردار کا حامل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں