ناقص کارکردگی والے وزرا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عید کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) عید کے بعد کابینہ میں بڑی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم ردوبدل کا امکان ہے جبکہ دو غیر منتخب میں شیروں کے استعفے کے بعد وزیراعظم کے مزید مشیروں کے مستعفی ہونے کا بھی امکان ہے۔ان کی جگہ منتخب ارکان پارلیمنٹ کو وزیر بنایا جائے

گا۔ناقص کارکردگی والے وزراء کو یا تو فارغ کر دیا جائے گا یا انہیں غیر اہم وزارتیں دی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اور جن وزراء کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومت کو مشکلات اور عوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے۔جس میں سر فہرست پٹرول ،ڈیزل، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔جس سے اپوزیشن کو پروپیگنڈا کرنے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بننے کا موقع ملا ہے۔وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات بھی لائی گئی ہے کہ بعض وزرا کرپشن میں بھی ملوث ہیں۔عددی کمی کی وجہ سے وزیراعظم کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں تو نہیں مگر کابینہ کے بعض ارکان کے محکموں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے دو مشیروں نے استفعیٰ دیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کو آرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ قربانی کی یہ عید آپ سے ایک اور طرح کی قربانی مانگتی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرکے مویشی منڈی نہ جانے کی قربانی دے کر عید کی دعوتوں کی بجائے سادگی سے عید منائیں اور زندگیاں بچائیں۔علاوہ ازیں ج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایس ایدریس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close