کراچی ترقی کی جانب گامزن ہونے لگا، سی ویو کو عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کے مشہور مقام سی ویو کو عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، ساحل کو بہتر کرنے اور بین الاقوامی طرز کا بنانے کے منصوبے پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کام شروع کر دیا، منصوبے کے تحت یہاں جاگنگ ٹریک اور واچ ٹاورز تعمیر کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے

مطابق بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کراچی کے ساحل کا نقشہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔کراچی کے مشہور ترین مقام سی ویو کو غیر ملکی اور عالمی معیار کے ساحلوں کے طرز پر بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی کے ساحل کو بہتر کرنے اور بین الاقوامی طرز کا سیاحتی مقام بنانے کے منصوبے پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت ساحل پر گھاس لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔سب سے پہلے 13 ایکڑ سے زائد رقبے پر ہریالی کے لئے گھاس لگائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ 2 حصوں میں سی ویو کی بہتری پر پر کام کیا جائے گا۔ پہلا حصے میں نشان پاکستان سے چنکی منکی تک کے علاقے پر کام کیا جائے گا۔ دوسرے حصے میں چنکی منکی سے ولیج ہوٹل تک کے علاقے میں کام ہوگا۔ یہ تمام ساحلی پٹی 90 ایکٹر پر محیط ہے جس میں سے 13 ایکڑ ہرا بھرا علاقہ ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت عوام کے لیے 1.76 کلومیٹر کا جاگنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا اور پانچ واچ ٹاورز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ سی ویو کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے بعد بھی یہاں ہر شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ کسی بھی شخص کی آمد پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ منصوبے کے حوالے سے اہلیان کراچی کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سی ویو کراچی کا سب سے مشہور سیاحتی مرکز قرار دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close