لاہور (پی این آئی) اٹلس ہنڈا نے ایک مہینے میں دوسری بار موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہنڈا نے 2020 کے آغاز سے ہی کاروں اور بائیکس کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا۔کچھ دن قبل ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تاہم ایک ماہ میں دوسری بار موٹر
سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل جولائی میں ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 20,000 تک اضافے کا اعلان کیا تھا۔لیکن شاید ہنڈا کو یہ اضافہ ناکافی لگا اور یہی وجہ ہے کہ ہونڈا نے 30 دن میں دوسری بار اپنی بائکیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ نڈا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے نئی قیمتوں کی فہرست یہ ہے جو یکم اگست 2020 ء سے نافذ العمل ہوگی۔یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تمام کار ساز کمپنیوں کی فروخت پہلے ہی سست ہوچکی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلس ہنڈا نے مالی سال 2019-20 میں 873،902 بائیکس فروخت ہوئیں۔جب کہ 2018-19 میں 1,114,956 بائیکس فروخت ہوئیں۔واضح رہے اس سے قبل ہنڈا موٹرسئیکل کی قیمتوں میں 2 ہزار سے 20 ہزار تک اضافہ کیا گیا تھا۔ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1400 روپے، ہنڈا ڈریم 2000 روپے، ہنڈرا پرائیڈر 2000 روہے جبکہ سی جی ون ٹو فائیو 3000 جبکہ سی بی 150 کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ کریا گیا ۔نئی قیمتوں پر عمل یکم جولائی سے کیا گیا۔ نئی قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہنڈا ڈریم 2000 روپے اضافے کے بعد 82 ہزار 500 کی ہو گئی ہے، اس کے علاوہ سی جی ون ٹو فائیو 2400 مہنگا کر دیا گیاہے جبکہ ہنڈرا پرائیڈر 2000 روپے اضافے کے بعد 107500 میں ملا کرے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں