کراچی کے علاقوں عوامی کالونی، فیروزآباد، بغدادی، جمشید کوارٹرز اور سولجربازار میں رینجرزکی کارروائیاں، 10 ملزمان پکڑے گئے

کراچی(پی این آئی) رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 10ملزمان گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار 9ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث

ہیں۔ کراچی کے جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ان میں عوامی کالونی، فیروزآباد، بغدادی، جمشیدکوارٹرز اور سولجربازار شامل ہے۔ ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، تمام ملزمان قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، تاہم ملزمان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close