اسلام آباد(پی این آئی) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ہیپاٹائٹس کی فری سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں ہر یونین کونسل کی سطح پر شہریوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز میئر آفس میں ہیپاٹائٹس کے فری ٹیسٹ کرنے کی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی اور ترجمان ایم سی آئی سید محسن شیرازی بھی تھیورلڈ ہیپیٹائٹس ڈے کے موقع ایڈوانسڈ ڈائیگونسٹک سنٹر کی ڈاکٹر طاہرہ شاہد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہیپیٹائٹس سے ہر دن 4 سے 5 سو لوگ متاثر ہوتے ہیں،ہیپیٹائٹس کے ٹیسٹ، اور اس سے متعلق عوام میں آگہی ناگزیر ہے، مئیر آفس میں تمام اسٹاف کینجی لیب کے اشتراک سے فری ہیپیٹائٹس ٹیسٹ کرائے گئے میئر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیپیٹائٹس کی فری ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں،یو سی لیول پرشہریوں کے مرحلہ وار ہیپیٹائٹس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، اس موقع پر مئیر آفس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی مئیر سید ذیشان شاہ نے ہیپیٹائٹس ٹیسٹ بھی کروائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں