قتل کے مجرم دو بھائیوں کو 27 سال بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہائی مل گئی، سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم کس بنیاد پر دیا؟ جانیئے

جہلم(پی این آئی)قتل کے مجرم دو بھائیوں کو 27 سال بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہائی مل گئی، سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم کس بنیاد پر دیا؟ جانیئے،جہلم میں قتل کے دو مجرم بھائیوں کو 27 سال بعد رہائی مل گئی، دونوں بھائی 1993 میں گرفتار ہوئے تھے۔سپریم کورٹ میں مقدمہ کا اختلافی تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، تفصیلی فیصلہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس یحیٰی آفرید ی اور جسٹس قاضی امین شامل تھے۔جسٹس مقبول باقر اور جسٹس یحیٰی آفریدی نے قتل کے وقت مجرمان کی کم عمر کی بنیاد پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کی۔جسٹس قاضی امین نے فیصلے سے اختلاف کیا، جبکہ مجرمان کو 382 کا فائدہ بھی دیا گیا، جس کے بعد وہ جہلم جیل سے بری کردیئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں