عید کی تعطیلات تین سے بڑھا کر کتنی کر دی جائیں؟ بڑا مطالبہ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے عید کی تعطیلات میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ عید تین دن ہوتی ہے اس لیے عمران خان پیر کو بھی چھٹی کا اعلان

کریں۔چاند کے متعلق بات کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا کہ سائنس اور علماء میں کوئی اختلاف نہیں، ہمیں سائنس کا پتہ ہے۔جتنی سائنس آپ جانتے ہیں اتنی سائنس ہم بھی جانتے ہیں۔محکمہ موسمیات کی میٹرو لوجسٹ ہمارے ساتھ ہیں اور سائنسدان ہمارے ساتھ ہی ہماری کمیٹی میں شامل ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے مزید کہا کہ جتنی ڈگریاں فواد چوہدری کے پاس ہیں ہمارے پاس بھی ہیں۔جنہوں نے فواد چوہدری کو کیلنڈر بنا کر دیا وہ ہماری کمیٹی کے ممبر ہیں۔ہم 25 سال سے رویت ہلال کو چلا رہے ہیں فواد چوہدری کہاں سے سائنسدان آ گئے۔ایک اور بیان میں کہا کہ کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز باتیں عوام کے سامنے لائی جارہی ہیں ،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعض داخلی وخارجی قوتیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ملک کو فرقہ ورانہ تصادم کی طرف دھکیل رہی ہیں ، یہ انتہائی الارمنگ اور خطرناک صورتِ حال ہے ۔ ہماری ملکی اور قومی سلامتی کے اداروں سے اپیل ہے کہ اس صورتِ حال کا ادراک کریں اور بروقت اس کا سدِباب کریں ، اگر غفلت برتی گئی اور کوتاہی کی گئی تو ملک وقوم کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انبیائے کرام علیہم السلام، امہات الممنین ،اہلبیتِ اطہار،بناتِ رسول اللہ ؓ ، صحابہء کرام ، مقدساتِ دین کی اہانت اورخلفائے راشدین کا علانیہ انکار کسی بھی صورت میں قابلِ قبول اور قابلِ برداشت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں