اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی کا گند صاف کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر کراچی پہنچیں اور بارش کے بعد مچنے والے گند کو صاف
کروائیں۔خیال رہے کہ حالیہ بارشوں میں کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث نہ صرف قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ گندے نالوں کا کچرا گلی محلوں میں آگیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں