تانیہ ایدورس نے استعفیٰ دیا نہیںبلکہ استعفیٰ لیا گیا ، استعفیٰ زبردستی لینے کے پیچھے وزیراعظم کا کونسا قریبی ساتھی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدورس نے اپنی دوہری شخصیت کی وجہ سے تنقید پر استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پر استعفے کا عکس بھی جاری کیا لیکن دوسری جانب موقر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ

ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق یہ استعفیٰ دو ماہ قبل ہی طے ہو چکا تھاجب جہانگیر ترین کو شوگر بحران کی تحقیقات کی وجہ سے پارٹی سے بے دخل کر دیا گیا تھا، جہانگیر ترین ہی نے ہی ڈیجیٹل پاکستان کے سلسلے میں تانیہ ایدورس کی پہلی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے کرائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے صبح اپنے دفتر میں بلایا جہاں پر وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد بھی موجود تھے، تانیہ سے وہاں استعفے پر دستخط کرنے کو کہا گیا۔ جب انہوں نے احتجاج کیا اور وزیراعظم سے بات کرنے کو کہا لیکن انہیں کہا گیا کہ وہ وزیراعظم سے بات نہیں کر سکیں گی اور انہیں استعفیٰ پر دستخط کرنا ہوں گے۔ بظاہر تو ان کی جانب سے استعفیٰ لگتا ہے لیکن ذرائع اندرونی کہانی میں ان سے زبردستی استعفیٰ کئے جانے کا انکشاف کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں