نیب قانون میں ترمیم پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی چابی اپوزیشن کے پاس ہے، ایف اے ٹی ایف پر فوری قانون سازی کی ضرورت ہے،اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی مشکل سے سیاسی فائدہ اٹھا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کا اعتراف

کراچی (پی این آئی)وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی چابی اپوزیشن کے پاس ہے، ایف اے ٹی ایف پر فوری قانون سازی کی ضرورت ہے،اپوزیشن نے پاکستان کی مشکل کو بارگیننگ چپ بنادیا ہے، جن لوگوں پر نیب کیسز ہیں انہیں نیب قوانین میں ترامیم

کیلئے کمیٹیوں میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کے افسران کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے، حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں قانون کے ذریعہ بنیادی حقوق ہی ختم کررہی تھی، مشیروں اور معاون خصوصی کی فوج مجھ سے منتخب لوگوں کی بات کرنے پر ناراض ہیں۔سید نوید قمر نے کہا کہ نیب حکومت کے پاس ہتھیار ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتی ہے، حکومت کیخلاف تحریک کیلئے اپوزیشن پرعوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے،نیب قوانین پر قائم کمیٹیوں میں اگر وہ لوگ نہ بیٹھے جن پر نیب کیسز ہیں تو حکومت کی آدھی ٹیم فارغ ہوجائے گی۔وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی چابی اپوزیشن کے پاس ہے، کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ہیں،ایف اے ٹی ایف قانون سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں