کورونا کی روک تھام کے لیے آزاد کشمیر حکومت بھی متحرک ہو گئی، مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، کب سے کب تک اور کیا کچھ بند رہے گا؟ جانیئے

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 29 جولائی سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں لاک ڈاؤن کا اطلاق 29 جولائی رات 12 بجے سے 2 اگست کی

رات 12 بجے تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت ختم اور سیاحتی مقامات، پبلک پارکس مکمل بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز کے مراکز جیسے میڈیکل اسٹورز، بینک، پیٹرول پمپس، کریانہ اسٹور، سبزی، فروٹ، بیکری ،دودھ ، گوشت کی دکانیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مقررہ اوقات کار میں ایس او پی کے تحت لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ رہیں گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close