فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ ایچ ایس ایس سی 2020 کے نتائج کا اعلان کب اور کہاں کیا جائے گا؟ تاریخ آ گئی، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ ایچ ایس ایس سی 2020کے نتائج کا اعلان جمعرات تیس جولائی کو دن دس بجے فیڈرل بورڈ آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکر ٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ہوں گی۔ سیکر ٹری وفاقی

بورڈ کے مطابق ایسے امیدواران جنہوں نے موبائل فون نمبر داخلہ فارم پر درج کئے تھے ان کا متعلقہ رزلٹ بزریعہ ایس ایم ایس انہیں بھیج دیا جائے گا ، مذکورہ نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہو گا جبکہ 5050پر ایس ایم ایس بیج کر بھی نتا ئن معلوم کئے جا سکتے ہیں، اگر کسی نجی امیدوار کو تیرہ اگست تک نتیجہ موصول نہ ہو تو وہ تیس روز کے اندر کنٹرولر امتحانات سیکر یسی درخواست دیکر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں