پاکستان کے کس تفریحی مقام پر دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی؟ کیبل کار میں کون لوگ خوبصورت وادیوں کا نظارہ کر سکیں گے؟

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی۔اپردیر سے لوئرچترال تک 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ صوبائی حکومت نے اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بورڈ آف انويسٹمنٹ کے سی ای او نے پروگرام ميں بتايا کہ عام آدمی بھی

قدرتی حسن کا نظارہ کرسکے گا۔صوبائی حکومت نے سیاحت کے لیے14 کلوميٹر طويل کيبل کار چلانے کا فيصلہ کر ليا ہے۔انھوں نے بتایا کہ يہ اپر دير سے لوئر چترال تک بنائی جائے گی،اس کی فزيبلٹی کا کام دے ديا گيا ہے، يہ دنيا کی سب سے اونچی کيبل کار ميں سے ہوگی۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس کی تیاری سمیت تکينکی ضروريات پر کام جاری ہے۔ حسان داؤد بٹ نے مزید بتايا کہ کرونا کے باعث عائد پابندياں ختم ہوتے ہی سياحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور مقامی افراد کے علاوہ غیرملکی بھی یہاں آئیں گے۔حسان داؤد بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن علاقوں میں یہ کیبل کار سروس جائےگی ان میں سوات، گليات،ايبٹ آباد، ناران اور کاغان وغيرہ شامل ہيں۔حسان داؤد نے پیش کش کی کہ خيبرپختونخوا تاريخ و ثقافت کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن سے بھی مالا مال ہے،ايڈونچراورسياحت کے شوقين صرف ٹورازم کی ويب سائٹ کا وزٹ کريں ، پلان ہم بنا کرديں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں