پہلا ملک جو دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا

ماسکو (پی این آئی) روس دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کورونا کی ویکسین تیار کرنے والا ملک بننے کے قریب۔ کورونا کی ویکسین ماسکو سے متعلقہ گامالیا انسٹی ٹیوٹ نے بنائی ہے، ویکسین عام استعمال کے لیے 10 اگست یا اس سے قبل ہی دستیاب ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق روس کم ترین عرصے میں

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والا سب سے پہلا ملک بننے کے لیے بالکل تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کورونا ویکسین کی تیاری کرنے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جیسا کہ روسی حکام نے بتایا ہے کہ وہ 10 اگست سے یا اس سے قبل ہی کورونا کی ویکسین کی عوام پر آزمائش کی اجازت دے دیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی عوامی استعمال کے لیے تصدیق کی جائے گی، جس میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کا پہلا حصہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں