ہم آدھے راستے میں پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت گر جائے گی، اپوزیشن نے حکومت کیلئے بڑا چیلنج کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم آدھے راستے میں پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت گر جائے گی، اپوزیشن کو عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے کسی دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اسٹریٹجی عوام

کی امنگوں کے عین مطابق ہوگی، عمران خان کی دھرنے میں عوام نہیں ہوتے تھے، آج ساری عوام ایک پیج پر ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں، عوامی مسائل، سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے، عوام کا جینا اجیرن ہوگیا ہے۔حکومت کے پاس مہنگائی کرنے کا کوائی جواب نہیں ہے۔آج چینی 100روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ گندم کی کٹائی کا سیزن ختم نہیں ہوا اور ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔جبکہ اس سے قبل سال کے آخر میں حکومتیں اپنے سٹاک سے گندم نکالتی تھیں۔ پچاس لاکھ گھر کے دعوے کہاں گئے؟ لاکھو ں لوگ بیروزگار ہوچکے،نوکریاں دینے کے دعوے کہاں گئے؟جی ڈی پی 2018ء میں 5.8 پر آچکی تھی لیکن اب 1.9پر آگئی ہے۔کاروبار تباہ ہوگئے، اتنے یوٹرن لیے گئے کہ اب تاجر کسی یقین دہانی پر تیار نہیں۔حکومت چلانا حالات کو سدھارناسلیکٹڈ اور نااہل حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔اس حکومت کا مزید رہنا ملک ، عوام اور معیشت کیلئے کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔آج ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اتفاق ہوا ہے کہ عید کے بعد رہبرکمیٹی ہوگی اور اس میں تمام دیگر جماعتوں کے نکات پر بات ہوگی۔اے پی سی میں تمام مسائل کو حتمی شکل دے کر اسٹریٹجی بنائی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اسٹریٹجی عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا بہت مشکور ہوں، مجھے ملاقات کی دعوت دی، چائے بھی

پلائی،کورونا کی صورتحال اب بہتری کی جانب سے گامزن ہے، لیکن عمران خان کی حکومت عوام کی صحت اور زندگیوں ، معیشت کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔پاکستان کی تمام جماعتیں اور عوام آج ایک پیج پر ہے۔ ہمیں اس سلیکٹڈ کو نکالنا پڑے گا۔ عوام مشکل حالات میں ہیں، ان کے معاشی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے کہ چینی میں چوری، آٹے میں چوری، تیل ، کھلے عام چوری ہورہی ہے، جتنے پی ٹی آئی حکومت میں اسکینڈل آئے، کسی حکومت میں نہیں آئے۔مالم جبہ، فارن فنڈنگ کیس، بی آر ٹی یہاں تک کلبھوشن یادیو کیلئے این آر او دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی عوام کے مسائل پر روشنی ڈال رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عید کے بعد عوام کیلئے خوشخبری ہوگی، اپوزیشن کی اے پی سی میں مڈٹرم الیکشن سمیت تمام آپشنز پر غور کریں گے۔اپوزیشن جماعتیں نیب، فیٹف سمیت ہرمعاملے پربات کرنے کو اور ساتھ دینے کوتیار ہیں ،اگر انسانی حقوق کا معاملہ ہوگا۔ لیکن اگر کسی جگہ فیٹف کو ضیاء الحق کی آمریت کیلئے استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دھرنے میں عوام نہیں ہوتے تھے، آج ساری عوام ایک پیج پر ہے۔ہم آدھے راستے میں پہنچیں گے، عمران خان کی حکومت گر جائے گی، اپوزیشن کو عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے کسی دھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close