سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کس سیاسی جماعت کا ورکرقرار دیدیا گیا؟حیران کن تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو پی ٹی آئی کا ورکر قرار دے دیا۔سینیٹر مشاہداللہ نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی ججز پر بھی تنقید کی۔ کہا جو چھوٹے ملازمین اور لیبر ہیں ان کو نکالنے میں

چوبیس گھنٹے لگائے ہیں، ان کو نکالتے ہیں اور جو بڑے ملازمین ہیں ان کو نہیں نکالتے جو اصل میں مجرم ہیں، میں نے کہا تھا ان کو سزا دی جائے، یہ سب ثاقب نثار کرکے گئے ہیں۔مشاہداللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ورکر تھے اور اب بھی ان کے ورکر ہیں، بڑا مال بنایا ہیں انہوں نے سارا کچھ کھا گئے، ڈیم فنڈ بھی کھا گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close