پیٹرول قیمتوں سے متعلق حکومت کا ایسا فیصلہ جس نے عوام پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (پی این آئی)اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ ہر 15 دن بعد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ

کار کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کرنے کے علاوہ اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی، گندم کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close