حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں میں ملاقات ہو گئی، اپوزیشن نے مشورے کے لیے وقت مانگ لیا، حکومت اپوزیشن کیمٹیوں کی دوسری ملاقات کب ہو گی؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں میں ملاقات ہو گئی، اپوزیشن نے مشورے کے لیے وقت مانگ لیا، حکومت اپوزیشن کیمٹیوں کی دوسری ملاقات کب ہو گی؟ جانیئے۔اپوزیشن جماعتوں نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے قانون میں ترامیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت مانگ لیا۔نیب قانون میں

ترامیم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو تمام مسودے فراہم کردیے ہیں۔ اپوزیشن کومشاورت کیلیےکچھ وقت درکارہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے نیب کے مسودہ پر رائےمانگی ہے۔ جاننا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن چاہتی کیاہے۔ جاننا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اور ہماری سوچ میں خلیج کتنی ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام 6 بجے دوبارہ ہوگا۔پارلیمانی کمیٹی کے دوسر اجلاس میں حکومت کی طرف سے شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، حماد اظہراور شفقت محمود، اسد عمراورشہزاد اکبرنے شرکت کی۔ اپوزیش کی جانب سے راجہ پرویزاشرف، نویدقمراور جاویدعباسی نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں