کیا کورونا وائرس جانوروں کے ذریعے پھیل سکتا ہے، برطانیہ میں پالتو بلی میں کورونا کے اثرات سامنے آنےکے بعد نئی بحث چھڑ گئی؟ ماہرین کیا کہتے ہیں؟

لندن (پی این آئی)برطانیہ میں پالتو بلی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔برطانیہ میں پہلی بار کسی پالتو جانور میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم برطانوی ویٹرینری ماہرین نے جانوروں سے کورونا پھیلاؤ خارج از امکان قرار دیا ہے۔چیف ویٹرینری افسر کرسٹائن مڈل مس کے مطابق بلی کو کورونا وائرس اس

کے مالکان سے منتقل ہوا جویٹرینری افسر نے بتایا کہ بلی میں کورونا کی تشخیص 22 جولائی کو ہوئی ہے اور اس میں وائرس کی معمولی علامات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں میں کورونا کی معمولی علامات ہوتی ہیں جو چند دنوں میں ہی صحت یاب ہوجاتے ہیں جب کہ ہیلتھ آفیسر نے بھی بلی میں کورونا کی تشخیص کو خطرناک قرار نہیں دیا۔خیال رہے کہ برطانیہ میں پہلی بار کسی جانور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس سے قبل یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا میں بھی پالتو جانوروں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں