بے روزگاری کی وجہ سے مولانا ڈاکیا بن گئے ہیں، این آر او دے دیں یہ مولانا کو دیکھنا بھی پسند نہیں کریں گے، پی ٹی آئی لیڈر نے کس کے بارے میں تبصرہ کردیا؟

لاہور: (پی این آئی) ڈاکٹر شہباز گل نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا، ان کے درمیان کمشن ایجنٹ بن کر کیسا محسوس کر رہے ہیں؟معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف اور

فضل الرحمان کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے چارے مولانا کی بے روزگاری نے انہیں ڈاکیے کا کردار ادا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک کرپٹ سے دوسرے کرپٹ تک پیغام رسانی اب مولانا کی کُل سیاست ہے۔ شہباز شریف صاحب آپ کی اطلاع کے لیے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت خطے میں سب سے کم ہے۔ مولانا ناکام دھرنے کی خفت مٹانے کے لیے 73ء کے آئین کے تناظر میں پریشان ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب! ان تلوں میں تیل نہیں، یہ تو نواز شریف کے لیے ایئرپورٹ تک نہ پہنچ سکے۔ انہیں آج این آر او مل جائے، یہ آپ کو پہچاننے سے بھی انکار کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں