تحریک انصاف کا اگلے الیکشن میں جیتنا نا ممکن ہو گیا، پی ٹی آئی کے پچاس فیصد اراکین قومی اسمبلی نے اگلا الیکشن ن لیگی ٹکٹ پر لڑنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ن لیگ سے رابطے کرنا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے نصف ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینا چاہتے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین ہم سے رابطے

کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کا اگلے الیکشن میں کیا حال ہونے والا ہے۔بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ موجودہ حکومت کو جلد رخصت کرنا ہی ملک اور عوام کے مفاد میں ہے۔ ملکی معیشت بگڑنے پر سرمایہ کار اپنا پیسہ پاکستان سے باہر لے جا رہے ہیں، وزیراعظم کی شکل میں اناڑی ڈرائیور کی وجہ سے آج پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔تاہم مزید بات کرتے ہوئے احسن اقبال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم ابھی عوام کو سڑکوں پر خود نہیں لا رہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے یہ مناسب وقت نہیں ہے، کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔تاہم لیگی رہنما نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اب ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن احسن اقبال کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کجہ ابھی ہم کسی کو ہاتھ نہیں پکڑا رہے۔ احسن اقبال نے واضح کہا کہا اتنی قربانی کے بعد بھی اگر ہم دوبارہ لوٹوں کو اپنی جماعت میں شامل کرینگے تو یہ غیر مناسب ہو گا۔ خیال رہے کہ اس طرح کی خبریں پہلے بھی منظرعام پر آتی رہی ہیں جن میں کہا جاتا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان اب مسلم لیگ ن سے رابطے میں ہیں۔تاہم لاہور سے اس کی ایک مثال بھی دیکھنے کو ملی تھی جہاں لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے امیدوار نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ رانا سلیم نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ خان سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کی ان دنوں حکمران جماعت کے ساتھ قربت ہے اور نشاط ڈاہا دیگر اراکین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close