کون کونسے کاروبار 24گھنٹے کھولنےکی اجازت دیدی گئی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان حکومت کا لاک ڈاؤن میں دکانیں صبح 9 سے شام 9 بجے تک کھولنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں دکانیں کھولنے کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق دکانیں صبح 9 سے شام 9 بجے تک کھلولنے کی اجازت ہو گئی۔ اس حوالے

سے محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تندور، ڈیری پروڈکٹ شاپس، میڈیکل اسٹورز، ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ شاپنگ مالز اور بازار ہفتے میں 6 دن کھلا کریں گے۔علاوہ ازیں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بھی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ داخلہ کی جانب سے مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زیادہ افراد کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے۔ مسلمانوں کے لئے عید قرباں کسی نعمت سے کم نہیں۔اس عید پر پوری دنیا کے مسلمان اپنی حیثیت کے مطابق قربانی کرتے ہیں۔ تاہم اس سال کورونا کی وجہ سے تمام عوامل ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ادا کئے جائیں گے۔ اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید پر ایس او پیز پر عمل کریں۔ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوروناکی وباابھی تک موجودہے، قربانی ایسےکریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہرلحاظ سےایک بڑادن ہے، قربانی ایسےکریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے، کوروناکی وباابھی تک موجودہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور،‏ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close