پاکستان میں روپے کے مقابلے میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ یورو اور پاونڈ مہنگے ہو گئے، ڈالر اور پاؤنڈ کی قدر کتنی ہو گئی؟ جانیئے

لاہور (پی این آئی)پاکستان میں روپے کے مقابلے میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ یورو اور پاونڈ مہنگے ہو گئے، ڈالر اور پاؤنڈ کی قدر کتنی ہو گئی؟ جانیئے۔کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اتار چڑھاو دیکھا گیا اورانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ یورو اور پاونڈ مہنگے ہو گئے ہیں۔عالمی مارکیٹ

میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی ڈالر سستا اور دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گئیں ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 39 پیسے کی کمی سے 166 روپے 87 پیسے رہی تاہم یورو کی قدر ایک روپے 13 پیسے بڑھ کر 195 روپے 39 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 1 روپے 6 پیسے بڑھ کر 214 روپے 12 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 70 پیسے کی کمی سے 167 روپے رہ گئی یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 194 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 204 روپے برقرار رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close