نئے پاکستان و ریاست مدینہ کے نام پر سرکاری مْلازمین کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔ تبدیلی سرکار، سرکاری ملازمین مکاؤ پروگرام پر عمل پیرا ہے، ایپکا رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو

ملتان(پی این آئی)نئے پاکستان و ریاست مدینہ کے نام پر سرکاری مْلازمین کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔ تبدیلی سرکار، سرکاری ملازمین مکاؤ پروگرام پر عمل پیرا ہے، اییپکا رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو۔ ایپکا پنجاب کے صوبائی چیئرمین ایم احسان خان سدوزئی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان و مدینہ کی اس ریاست میں سرکاری

مْلازمین کو زندہ درگور کیا جارہا ہے۔ تبدیلی سرکار مْلازمین مکاؤ پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ حکومت اپنے مْلازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سْلوک ختم کرے۔ ایک جانب تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا تو اب دوسری جانب پنشن و دیگر مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، سکندر خان اور عرفان الحق حقانی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ عوام کی حالت زار پر رحم کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں