واشنگٹن(پی این آئی)جاتے جاتے کورونا نے امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کو گرا لیا، قرنطینہ میں چلے گئے، وائیٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی۔امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔امریکہ کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ رابرٹ
اوبرائن کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور خود کو سیلف آئسولیٹ کرچکے ہیں۔وہ ایک محفوظ جگہ سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رابرٹ اوبرائن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو کوئی خطرہ نہیں ہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے امور بھی بلا تعطل جاری ہیں۔رابرٹ اوبرائن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سب سے سے پہلے بلومبرگ نے دی تھی۔ بلومبرگ کے مطابق رابرٹ اوبرائن کو کورونا ایک فیملی فنکشن میں شرکت کی وجہ سے مبتلا ہو ئے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں