عید الاضحی کے دنوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی

لاہور (پی این آئی) عید کے موقع پر ملک کے کئی علاقوں میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان، عید الاضحٰی کے تین ایام میں ملک کے کئی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان، جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں کے علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ

کو منائی جائے گی۔ ان دنوں ملک میں مون سون سیزن جاری ہے، اس لیے امکان ہے کہ عید کے ایام میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی اور موسم خوشگوار رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقہ جات، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں عید کے ایام میں بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم بھی رہے گا۔محکمہ موسمیات نے عید سے قبل بھی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بالائی پنجاب،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میںتیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروں راولپنڈی،نارووال، گوجرانوالہ، گجرات،سیالکوٹ ، مری، چکوال، جہلم،سرگودھا میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کراچی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر قائد میں بھی مزید بارش کا امکان ہے، تاہم مون سون کا تیسرا اسپیل جلد ختم ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close