اپوزیشن کے دو بڑوں کی ملاقات، گندم، آٹا، چینی، لوڈ شیڈنگ بحران پی آئی اے، اسٹیل مل کے گمبھیر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی پر مشورہ کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن کے دو بڑوں کی ملاقات، گندم، آٹا، چینی، لوڈ شیڈنگ بحران پی آئی اے، اسٹیل مل کے گمبھیر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی پر مشورہ کر لیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ۔ان کاکہنا تھا کہ

حکومت نے عام آدمی کی ریلیف نہیں دیا ،چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،پیداواری اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈ یا ٹاک کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں گندم کی قلت پیدا ہو گئی ، سرکاری آٹاکھانے کے قابل نہیں، عوام مہنگاآٹاخریدنے پرمجبورہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ بدترین گورننس کی مثال ہے، عیدکے بعدآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائےگی،اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں لائحہ عمل پیش کریں گی،حکومت سے جان چھڑانااولین ترجیح ہے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا نا لائق اورنا اہل حکومت مسلط ہے ،اس حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ،ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close