حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ پہلے بھی کہیں جانیوالی نہیں، کس نے خبر سنا دی؟

لاہور(پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کا آگے بڑ ھنا ہضم نہیں ہو رہا ،انکو صبر کر نا چاہیے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ پہلے بھی کہیں جانیوالی نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو چاہیے

وہ حکومت کے معاملے پر تنقید کی پالیساں چھوڑ کر عام انتخابات کا انتظار کر یں عام انتخابات میں عوام کے ووٹ سے فیصلہ ہو جائیگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں؟ ۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور شفافیت کی حامی ہیں، عوام اپوزیشن کی حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، عوام نے تحر یک انصاف کو حکومت کیلئے 5 سال کا مینڈ یٹ دیا ہے، حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر کے مضبوط بنا رہی ہے ،اپوزیشن کو پار لیمنٹ کے اندر باہر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کر نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کے عالمی انڈیکس میں پاکستانی پوزیشن 28 پوائنٹس بہتر ہوئی ہے،انصاف ٹائیگر فورس جیسے شاندار منصوبے کی چین سے بھی تعریف ہو رہی ہے،ہر گزرتے دن کیساتھ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا اور دنیا پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام جیسے منصوبے تاریخی حکومتی اقدام ہیں۔گور نر پنجاب نےکہا کہ پاکستان ہرعالمی فورم پرکشمیرمیں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کاسلسلہ جاری رکھے گا،آ رایس ایس کے غنڈے بھارت میں بے گناہ مسلمانوں کونشانہ بنا رہے ہیں،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی اور آر ایس ایس کا انسانیت دشمنی کا ایجنڈا پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے آئندہ دو ہفتے بہت اہم ہوچکے ہیں عید اور مویشی منڈیوں میں کورونا ایس او پیز بارے کوتاہی تباہ کن ہوگی،کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر نا خود کو رونا کو دعوت دینے کے متراد ف ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل ملک وقوم کے مفا د میں ہوگا،پاکستان کورونا بارے عید الفطر جیسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ،ایس او پیز پر عمل نہ کر نیوالے کورونا کے پھیلاؤکا سبب بنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close