نیب ختم ہو گایا نہیں؟ حکومتی رہنما نے واضح کردیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نےکہا ہے کہ عید کے بعد بھی اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور اس کے ہاتھ خالی ہی ہوں گے،عمرا ن خان ہی 2023تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے،اس ملک سے بے لاگ احتساب کا ادارہ نیب نہیں ن لیگ اور

پیپلزپارٹی کی کر پشن ختم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی انشا اللہ تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑ یگا،جب بھی ملک میں شفاف احتساب کی بات ہوتی ہے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت انکے حواری شور مچانا شروع کر دیتے ہیں مگر ان کی تمام کوشش اور عزائم ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا۔ نیلم حیات ملک نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملا ہے جو ذاتی مفادات کی نہیں پاکستان کے22کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جد وجہد کر رہا ہے،پاکستان تیزی کی ساتھ ترقی کر رہا ہے،عام انتخابات میں تحر یک انصاف نے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close