کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہو گئی ، پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہوگئی، جہاں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر صرف 29 ہزار 857 رہ گئی ہے۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار دو سو چھبیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے

والوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہوگئی جبکہ مجموعی طور اس وائرس سے اب تک 5 ہزار 822 اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق 26 جولائی کو ملک بھر میں مزید 23 ہزار 254 ٹیسٹس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close