کس سابق فوجی آمر نےعمران خان کو اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا اور عمران خان کو وزیراعظم بنانا چاہتا تھا؟ عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کرکٹر نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

لاہور (پی این آئی) سابق قومی کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے مئوجد سرفراز نواز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق، عمران خان کو وزیراعظم بنانا چاہتے تھے، عمران خان ایک مفاد پرست انسان ہے، ضیاالحق عمران خان کو بیٹے کا درجہ دیتا تھا، ضیاء الحق نے عمران خان کو کہا تھا میں تمہیں

وزیراعظم بنانا چاہتا ہوں۔ سابق کرکٹر سرفراز نواز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق صدر ضیاء الحق نے عمران خان کو کہا تھا کہ میں تمہیں وزیراعظم بنانا چاہتا ہوں۔عمران خان ایک مفاد پرست انسان ہے۔ وہ لوگوں سے فائدہ لینے کے بعد منہ پھیر لیتا ہے۔ ہماری دوستی ختم ہونے کی وجہ بھی یہی تھی۔ عمران خان نے اپنی شائع کتاب میں مجھے استاد کا درجہ دیا تھا لیکن بعد میں اختلافات پیدا ہوگئے۔یہ اختلافات کم ہونے کی بجائے وقت کے ساتھ بڑھتے چلے گئے۔ ہمارے اختلافات کو تیس برس ہوگئے، کبھی دعا سلام یا فون پر گفتگو نہیں ہوئی۔وہ اپنی جگہ خوش میں اپنی جگہ خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مفاد پرست ہونے کی مثال یہ ہے کہ عبدالقادر کا قریبی دوست ہونے کے باوجود عمران خان اس کے جنازے میں گیا اور نہ ہی ان کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کرنے کی شروع سے خواہش تھی۔عمران خان کو اقتدار حاصل کرنے کی خواہش ضیاءالحق نے ڈالی تھی۔عمران خان ضیاءالحق کا بیٹا بنا ہوا تھا۔ ضیاء الحق نے کہا کہ تم پیپلزپارٹی کے خلاف ایک جماعت بناؤ میں تمہیں ملک کا وزیراعظم بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت ملک کے وزیراعظم ہی نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کے انچارج بھی ہیں۔ عمران خان نے کرکٹ بورڈ میں دوسرے جواریوں احسان مانی، وسیم اکرم، وقار یونس، مشتاق احمد اور ایک دو اور بھی جواری ہیں جن کو اس نے کرکٹ بورڈ میں نوکریاں دی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس اتنا پیسہ آگیا ہے؟ عمران خان نے خوب پیسہ لوٹا۔ بلکہ اس کی بہن بھی پیسا لوٹنے میں پیچھے نہ رہی۔ جب عمران خان کے میرے ساتھ تعلقات تھے تو اس کے پاس ایک سوزوکی گاڑی تھی جو بعد میں چوری ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف کے دور میں مجھے چودھری برادران نے کہا تھا کہ ہمارے پاس آؤ اور ہمیں عمران خان سے بچاؤ کیونکہ یہ ہمارے خلاف بہت بول رہا ہے۔ جب عمران خان نے ایک اخبار میں چودھری برادران کے ساتھ میری تصویر دیکھی تو وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا اور ان کے خلاف بولنا ہی بند کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close