امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں سیاہ فام افراد کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں، متعدد افراد زخمی ہو گئے

پورٹ لینڈ(پی این آئی)امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں سیاہ فام افراد کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے۔پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد اہلکارزخمی ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سیاٹل میں بلیک لائیو میٹرزکی حمایت میں مظاہرے پھوٹ پڑے اس

دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی گئی جس پرانہوں نےجوابی حملےکرتے ہوئے پتھرائو کردیا اوراینٹیں ماریں۔جھڑپوں میں اکیس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے درجنوں مظاہرین کو گرفتاربھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے تاہم پولیس نے انہیں منتشرکرتے وقت کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیاہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے تشدد کیا، توڑ پھوڑکی اوراملاک جلائیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیاگیا۔خیال رہے گزشتہ ماہ ایک سیاہ فام امریکی شہری کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد پہلے امریکہ اور پھر بعد میں دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں