پانچ سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کامران اکمل ٹی ٹونٹی کیلئے فرسٹ چوائس قرار۔۔بڑی حمایت مل گئی

لاہور (پی این آئی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے حق میں بول پڑے ،ان کا کہنا ہے کہ کامران پانچ سال سے جوکارکردگی دکھا رہے ہیں انہیں ٹی ٹونٹی ٹیم میں فرسٹ چوائس ہونا چاہئے تھا تاہم انہیں موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے ۔ گزشتہ روز بات کرتے ہوئے 49 سالہ باسط علی نے کہا کہ

ہماری عوام اور میڈیا ایک دن میں کھلاڑی کو ہیرو اور اگلے دن زیروبنادیتے ہیں۔باسط علی نے کہا کہ اوپنر فخرزمان کی مثال سب کے سامنے ہے ۔ جسے انگلینڈ میں سکور کرنے پر ایک دم ہیرو بنا دیا مگر جب اس سے پرفارم نہیں ہو رہا تو سب اس کے خلاف ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی فارم عارضی ہو تی ہے تاہم اس کی کلاس اصل چیز ہے جو ہمیشہ کے لئے ہوتی ہے ۔اظہر علی اور بابر اعظم کلاسک کھلاڑی ہیں وہ اگر ایک دو میچ میں پرفارم نہیں کرتے تو تیسرے میچ میں وہ کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے ۔سرفراز احمد کے سوال پر باسط علی نے کہا کہ میرے خیال میں سرفراز احمد کو غلط وقت پر قیادت سے ہٹایا گیا ۔ سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانا نہیں بنتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں