پاک فوج نے کنٹرول لائن پر 200 میٹر تک اندر آنے والا ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(پی این آئی): پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے پانڈو سیکٹر میں گرایا گیا۔ مذکورہ ڈورن ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 200 میٹر تک پاکستان کی حدود میں

داخل ہوگیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال سرحدی خلاف ورزی پر پاک فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا یہ دسواں ڈرون ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close