پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو منڈی کی رونقیں یاد آنے لگیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، انہوں نے عوام کیلئے کیا پیغام لکھا ؟

کراچی(پی این آئی)کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران محدود معمولات میں پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو منڈی کی رونقیں یاد آنے لگیں۔شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ منڈی سے بیل خریدنے کے بعد بڑے مزے سے اس کی رسی تھامے چل رہی ہیں لیکن یہ کوئی عام بیل نہیں ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں شرمیلا نے لکھا سلطان سے ملیں، ایشیاء کا سب سے بھاری بیل۔شرمیلا نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2017 میں بنائی گئی تھی جب قربانی کا جانور خریدنے کیلئے ماسک کے بغیرمنڈی جانا ایک عام سی بات تھی۔انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ گھرمیں رہیں، محفوظ رہیں ، ماسک پہنیں لکھ کرموجودہ صورتحال میں سب کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close