کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں 7 گھنٹے تک لگی رہنے والی آگ بالاآخر کیسے بجھائی گئیِ تفصیل جانیئے

کراچی(پی این آئی): کراچی کی کورنگی چمڑا منڈی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 فلور لپیٹ میں آگئے، فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں‌ کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا۔کراچی میں ایک اور آگ، کورنگی چمڑا چورنگی کےقریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے پانچ منزلہ عمارت کے دو فلور لپیٹ میں آ گئے

جہاں سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔پولیس کے مطابق آگ عمارت کے پہلے فلور پر لگی جس نے دوسری منزل کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے سبب واٹر بورڈ کے مختلف ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close