بڑی کامیابی کی بڑی خبر، آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف کو 10سال پہلے حاصل کرلیا

اسلام آباد: (پی این آئی) آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے لیے پاکستان دنیا بھر میں مثال بننے لگا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی کیخلاف ٹویٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کلین گرین پاکستان اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف حکومتی کوششوں سے متعلق

ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق گولز کو 10 سال پہلے حاصل کرلیا، پاکستان تیزی سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ کررہا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش تھا۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں دیگر ممالک کے لئے بہترین مثال ہے، ایک منٹ کی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب اور دیگر اقدامات کو بھی دکھایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں