نیب کو عوام دشمن ادارہ کیوں قرار دے دیا گیا؟ کس بڑے ادارے نے نیب کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا؟ نیب کیوں اہمیت کھو چکا؟ کیا دلیل دے دی گئی؟

سکھر (پی این آئی) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نیب آرڈیننس سے متعلق پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کا اہم اجلاس بار کے صدر قربان ملانو کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں نیب آرڈیننس متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر

منظور کرلیا گیا۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد نیب اپنی اہمیت کھو چکا، آمر جنرل مشرف کے پیش کردہ آرڈیننس کا شروع دن سے ہی غلط استعمال کیا جاتا رہا۔نیب آرڈیننس کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا، ایسے عوام دشمن آرڈیننس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے پاس اپنا احتسابی عمل ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں