مون سون کا تیسرا اور شدید اسپیل شروع ہونے والا ہے،الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) مون سون کا تیسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے، کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا، کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان، طیاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں جلد مون

سون کا تیسرا اسیل شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس کے باعث کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کئی روز تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ جبکہ شہر قائد میں آندھی طوفان کیساتھ موسلادھار بارش کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔محکمہ فائر کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل الرٹ پر رہیں۔ موسلادھار بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے اور انہیں نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی لیے کھلے آسمان تلے کھڑے چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ فوری طور پر اضافی وزن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ حکام نے ائیرپورٹ اور اطراف میں نالوں کی صفائی کا کام پہلے سے ہی مکمل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں25 جولائی کے بعد مون سون کے تیسرا اسپیل کا آغاز ہونے کا امکان ہے، جس باعث شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close