پاکستانی مدرسہ کے طالب علموں کی شاندار کارکردگی ترکی میں منعقدہ ٹیک مقابلے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا‎

ترکی میں منعقدہ ٹیک مقابلے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا‎اسلام آباد (پی این آئی) جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے طلبہ نے ترکی میں منعقدہ ٹیک مقابلے کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرکے ثابت کر دیا کہ مدرسے کے طالب علم کسی بھی دوسرے سکول و کالج کے بچوں سے پیچھے نہیں۔ طلبہ نے رواں سال 22 سے 27 ستمبر تک ترکی میں ہونے والے

ٹیکنو فیسٹ 2020 (Teknofest2020) کےفائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مدرسہ بیت السلام تلہ گنگ کی ٹیم ”بلتو“ نے ہیومینٹی سوشل انوویشن کیٹیگری میں 100 میں سے 87 پوائنٹ حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مدرسے کے طلبہ نے ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں ہونے والی روبوفیسٹا چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close