بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید

تربت (پی این آئی)بلوچستان کے شہر تربت میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، ایک جوان شہید۔بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان

کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید اورسیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقےکامحاصرہ کرلیا اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر دور پیداراک میں پیش آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close