سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا سکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ

اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا سکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سکردو میں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا۔ائیر چیف نے بیس پر جاری مختلف آپریشنل سرگرمیوں بشمول جنگی جہازوں اور عملے کی

فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ کو بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close