پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 15 روپے میں فروخت ہونے لگی، عوام پریشان

پشاور (پی این آئی)پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا،شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 15 روپے میں فروخت ہونے لگی، عوام پریشان۔ پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں روٹی 15 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ عوام پریشان، انتظامیہ

گرانفروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہو گئی۔ مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے انتظامیہ کو بائی پاس کرتے ہوئے ازخود روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی جبکہ ابتداء میں صرف چند علاقوں میں روٹی 15 روپے میں فروخت ہو رہی تھی جبکہ اب زیادہ تر دکانوں پر روٹی 15 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہے تھے اب روٹی کی قیمت بڑھا کر لوگوں کو روٹی سے محروم رکھنے کی پریشانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں