ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی مزدوروں کی اجتماعی رہائش گاہوں کے لیے قواعد وضوابط سخت کر دیئے گئے۔سعودی عرب میں اجتماعی رہائش کے لیے نئے ضوابط اور شرائط تیار کر لی گئیں۔ اجتماعی رہائش گاہوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط اور شرائط وزارت بلدیات و دیہی امور کی جانب
سے تیار کی گئی ہیں جو یکساں طور پر تمام شہروں میں نافذ العمل ہوں گی۔نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق ملک گیر اجتماعی رہائش گاہوں پر ستمبر سے ہوگا۔ یہ شرائط مستقبل میں تعمیر ہونے والی رہائش گاہوں اور موجودہ مکانات پر بھی ہوگا۔گنجان آبادی والے علاقوں اور شہر سے باہر قائم تمام اجتماعی رہائش گاہیں نئے قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کرنے کی پابند ہوں گی اور خلاف ورزی پر جرمانے و گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔وزارت بلدیات و دیہی امور نے واضح کیا ہے کہ اجتماعی رہائش گاہ کے مالکان پر خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ وزیر بلدیاتی امور کریں گے اور فیصلے کے خلاف مالک محکمہ جاتی عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں