نمبر ون کی جنگ میں امریکا کی چھٹی !چین 2024ءتک معاشی ترقی میں امریکا کو پچھاڑ کر نمبر و ن بننے کیلئے تیار

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین 2024تک معاشی ترقی میں امریکا کو پچھاڑ کر نمبر و ن بن جائے گا،تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینگ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں ایشیائی ممالک مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے حجم کے لحاظ سے دنیا کے 5 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائیں گے۔ ورلڈ بینک اور

آئی ایم ایف کے ڈیٹا کے مطابق یہ ایشیائی ممالک معاشی ترقی میں کئی یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ 1990 سے چین کی معاشی نمو بہت تیز ہے اور توقع ہے کہ 2024 تک چین بڑی معیشتوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close