شام(پی این آئی)شام کی فضائی حدودمیں ایران کے مسافر طیارے کا امریکی اتحاد کے طیاروں نے راستہ روک لیا، واقعے میں طیارے میں سوار متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ نے واقعے کی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر طیارے کا راستہ اسرائیلی طیارے نے روکا، ایرانی پائلٹ
نےٹکراؤ سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوئے، ایرانی طیارے کاراستہ روکے جانا اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے واقعے سےمتعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ شام میں روٹین ائرممشن پر موجود ایف 15نے ایک ہزار میٹر کے محفوظ فاصلے پر ایرانی مسافر طیارے کا معیاری ویژول انسپیکشن کیا، طیارے کے مسافر بردار ہونے کی شناخت ہونےپراسےراستہ دے دیاگیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں