لندن (پی این آئی) انگلینڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری ماسک نہیں پہنے گا اُس پر 100 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انگلینڈ میں تمام شہریوں کے لیے فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مارکیٹوں، پوسٹ آفس، بینکوں میں ماسک نہ پہننے پر100 پاؤنڈز جرمانہ عائد
کیا جائے گا جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 21 ہزار 351 روپے کے قریب بنتا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ریستوران، جمز اور کلبز میں ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا جبکہ معذور افراد، 11سال سےکم عمر بچوں کو پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں