وہ ملک جہاں حکومت نے کورونا ٹیسٹ کروانے پر عوام کو 36ہزار روپے اور قرنطینہ میں رہنے کی صورت میں ایک لاکھ 80ہزار روپے جتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا

وکٹوریہ (پی این آئی) آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے پر 36 ہزار سے زائد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں لوگوں کے غیر سنجیدہ رویہ کی صورت میں کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے بعد اگر کسی

شخص میں کورونا کی تصدیق ہو جائے گی تو اسے قرنطینہ میں رہنے کے لئے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد کی رقم دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ریاست کے 53 فیصد افراد نے کورونا کی علامات ہونے کے بعد بھی کام پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا کیونکہ ان کے پاس اپنا گزارا کرنے کے پیشے نہ تھے، تاہم تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کی جانب سے ایسے افراد کو 36 ہزار سے زائد رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ٹیسٹ کروا کر اس کا نتیجہ آنے تک گھر میں رہیں گے، تاہم کورونا کی تصدیق ہو جائے گی تو اسے قرنطینہ میں رہنے کے لئے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد کی رقم دی جائے گی۔ریاستی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو وبا سے متاثر ہو سکتے ہیں، لیکن وہ گھروں پر نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ کام کرنا ان کی مجبوری ہے، اس لئے ہم ایسے لوگوں کی مالی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ہمارے لئے اس چیز کی بہت زیادہ ضرورت ہے کہ ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جن میں کورونا کی علامات موجود ہیں، تاکہ ان کو آئسولیٹ کر کے ان کا علاج کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا ہے جب ریاست میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 403 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ 5 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح آسٹریلیا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔ اب تک آسٹریلیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 128 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں