کچھ کام سیاست کیلئے نہیں اللہ تعالیٰ کیلئے کئے جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو کرارہ جواب دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جس کے تحت مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے کی رقم دی گئی۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ہم احساس پروگرام کی تعریف تو کر

رہے ہیں لیکن اس سے کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔اس پروگرام کے تحت اربوں روپے تقسیم کیے گئے لیکن اس کا سیاسی فائدہ نظر نہیں آیا۔فواد چوہدری کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ لوگوں میں روپے یا تو بینک کے ذریعے تقسیم کئے گئے یا پھر انہیں فون کال کرکے دیئے گئے۔یعنی کے اس میں ایم این ایز یا وزرا کی مداخلت زیادہ نہیں تھی۔ لوگوں کو جو ایک پیغام جانا چاہیے تھا کہ یہ کام حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے وہ نہیں گیا۔فواد چوہدری کی اس بات پر عمران خان نے جواب دیا کہ بعض چیزیں اللہ تعالی کے لیے کی جاتی ہیں۔بعض چیزیں سیاسی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ نیکی کے لیے کی جاتی ہیں۔ضروری نہیں کہ ہم اس کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرتے، مشکل وقت تھا تو ہم نے لوگوں کی مدد کی۔لہذا آپ اس بات کو بھول جائیں گے ہمیں اس سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ پیسہ حکومت کی طرف سے دیا گیا اور اس کا کریڈٹ بھی حکومت کو ہی جاتا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھرمیں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں 153 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں